فاسٹ نُکس 87

انجینئر حافظ عثمان احمد کی فاسٹ نُکس (FAST-NUCES) میں ٹرانسپورٹیشن سیکٹر کی نمائندگی

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) پروفیشنل انجینئر حافظ عثمان احمد، سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی (RTA) قصور نے ڈیپارٹمنٹ آف سول انجینئرنگ، فاسٹ نُکس لاہور کی جانب سے منعقدہ چھٹی انڈسٹریل ایڈوائزری بورڈ (IAB) میٹنگ میں ٹرانسپورٹیشن سیکٹر کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کیا۔

اس اجلاس میں حافظ عثمان احمد نے سمارٹ موبیلٹی، پائیدار ٹرانسپورٹ پلاننگ، اور انڈسٹری و اکیڈمیا کے باہمی اشتراک کی اہمیت پر روشنی ڈالی تاکہ سول انجینئرنگ کی تعلیم کو عملی میدان کی ضروریات سے ہم آہنگ کیا جا سکے۔

انہوں نے زور دیا کہ جدید ٹیکنالوجی اور ڈیٹا پر مبنی نظام پاکستان کے شہروں کے ٹرانسپورٹ ڈھانچے کو بہتر بنانے میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔

حافظ عثمان احمد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ یہ میرے لیے باعثِ اعزاز ہے کہ میں اُن نوجوان انجینئروں کی رہنمائی میں کردار ادا کر رہا ہوں جو پاکستان کو پائیدار اور جدید ٹرانسپورٹ سسٹم کی طرف لے جائیں گے۔”یہ اجلاس ڈاکٹر شاہد علی (سربراہ ڈیپارٹمنٹ آف سول انجینئرنگ) کی زیرِ صدارت اور انجینئر فہد حسیب کی نگرانی میں منعقد ہوا، جس کا مقصد تعلیمی پروگراموں کو صنعتی ماہرین کی رائے سے مزید مضبوط بنانا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں