ڈونلڈ ٹرمپ 33

امریکی صدر کا حالیہ دورہ چین ایک تاریخی دورہ ہے، چینی صدر

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چینی صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ کے چونگ نان ہائی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ محدود پیمانے پربات چیت کی۔

جمعہ کے روز شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ صدر ٹرمپ کا حالیہ دورہ چین ایک تاریخی دورہ ہے۔

ہم نے مشترکہ طور پر چین اور امریکہ کے درمیان تعمیری اسٹریٹجک استحکام پر مبنی تعلقات کی نئی پوزیشننگ قائم کی اور مستحکم اقتصادی و تجارتی تعلقات، مختلف شعبوں میں عملی تعاون کے فروغ، اور ایک دوسرے کے تحفظات کو مناسب انداز میں حل کرنے پر اہم اتفاقِ رائے بھی حاصل کیا، اوراتفاق کیا کہ بین الاقوامی اور علاقائی مسائل پر رابطے اور ہم آہنگی کو مضبوط بنایا جائے۔ دونوں ممالک تعاون کو مضبوط بنا کر اپنی متعلقہ ترقی اور احیاء کو فروغ دے سکتے ہیں۔ فریقین کو طے کیے گئے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہناتے ہوئے مشکل سے حاصل شدہ عمدہ رجحان کی قدر کرنی چاہیئے، تاکہ درست سمت پر گامزن رہتے ہوئے رکاوٹوں کو دورکرکے دوطرفہ تعلقات کی مستحکم ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چین کا دورہ بہت کامیاب اور ناقابل فراموش ہے۔ دونوں فریقوں نے اہم اتفاق رائے کا ایک سلسلہ طے کیا، متعدد معاہدوں پر پہنچے اور بہت سے مسائل کو حل کیا، جو دونوں ممالک اور دنیا کے لیے بہت فائدہ مند ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ چین تعلقات بہت اہم ہیں اور یقیناً یہ بہتر سے بہتر ہوں گے۔ وہ صدر شی جن پھنگ کے ساتھ مخلصانہ اور گہرا تبادلہ خیال جاری رکھنے کے لیے تیار ہیں اور واشنگٹن میں صدر شی جن پھنگ کے پرجوش استقبال کے منتظر ہیں۔ دونوں صدور نے بعض علاقائی مسائل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں