ملاقات

امریکی صدر بائیڈن کی بورس جانسن سے ملاقات

لندن(رپورٹنگ آن لائن)برطانوی وزیر اعظم نے لندن اور واشنگٹن کے مابین باہمی تعلقات کو ناقابل زوال قرار دے دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن کے ساتھ لندن میں اپنی ملاقات کے بعد بورس جانسن نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات عالمی امن و ترقی کے لیے ناگزیر ہیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق دوبدو ملاقات میں دونوں رہنماں نے پچیس مختلف عالمی اور علاقائی موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔ بائیڈن اپنے اولین دورہ یورپ پر بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب برطانیہ پہنچے تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔