اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن ) امریکی سفارتخانے کے ڈپٹی چیف آف مشن نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی۔ جے یو آئی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ملاقات میں اہم امور ، عالمی حالات اور خطے کو درپیش امن وامان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق ملاقات میں امریکا ایران مذاکرات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران مجوزہ قانون سازی کے مختلف پہلوﺅ ں پر بھی غور کیا گیا۔ملاقات میں مولانا عبدالغفور حیدری،کامران مرتضی، اسلم غوری، مولانا اسعد محمود اور مولانا اسجد محمود شریک تھے۔









