گو جیاکھون 44

امریکہ کا ایرانی بندرگاہوں سے جہازوں کی آمدو رفت کو بند کرنا تنازع کی شدت میں اضافہ کرے گا ، چینی وزارت خا رجہ

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیا کھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں امریکہ کی جانب سے ایرانی بندرگاہوں سے جہازوں کی آمدورفت کو بند کرنے کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ متعلقہ فریقین کی جانب سے عارضی جنگ بندی کے تناظر میں امریکہ کا فوجی تعیناتی کو بڑھانا اور ایرانی بندرگاہوں سے جہازوں کی آمدو رفت کو بند کرنا صرف تنازع کی شدت میں اضافہ کرے گا ،

صورت حال کو مزید کشیدہ کرے گا ، جنگ بندی کی موجودہ نازک صورتحال کو نقصان پہنچائے گا، اور آبنائے ہرمز سے جہاز رانی کی حفاظت کو متاثر کرے گا۔انہوں نے کہا کہ امریکی اقدام خطرناک اور غیر ذمہ دارانہ ہے۔ ترجمان نے کہا کہ چین کا موقف ہے کہ صرف مکمل جنگ بندی کو یقینی بنا کر ہی آبنائے ہرمز کی صورتحال کو بہتر کیا جا سکاتا ہے ۔

گوجیا کھون نے کہا کہ چین تمام فریقوں سے مطالبہ کرتا ہے کہ جنگ بندی کا احترام کریں، بات چیت اور مذاکرات پر توجہ مرکوز کریں، اور عملی اقدامات کے ذریعے علاقائی حالات کو بہتر کریں تاکہ آبنائے ہرمز سے جہاز رانی کے عمل کو جلد معمول پر لایا جا سکے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں