فواد چوہدری 70

الیکشن کمیشن 22اپریل سے نئے نگران سیٹ اپ کیلئے مشاورت کرے،فواد چوہدری

لاہور ( رپورٹنگ آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ الیکشن کی تاریخ آگے جانے سے نگران حکومت کی مدت نہیں بڑھائی جا سکتی، الیکشن کمیشن 22اپریل سے نئے نگران سیٹ اپ کے لئے مشاورت کرے۔

انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نگران حکومت اپریل کے تیسرے ہفتے سے آگے نہیں جا سکتی،22اپریل کے بعد موجودہ نگران وزرا کے تمام فیصلے غیر آئینی ہوں گے۔فواد چوہدری نے کہا کہ الیکشن کمیشن سپریم کورٹ سے اجازت طلب کرے اور 22 اپریل سے نئے نگران سیٹ اپ کیلئے مشاورت کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں