فواد چوہدری

الیکشن کمیشن پر الزامات، فواد چوہدری کی طلبی کا نوٹس جاری

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر پر الزامات پر وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین کی طلبی کا نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری نوٹس کے مطابق فواد چوہدری کو 27 اکتوبر کو خود یا بذریعہ وکیل پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

27 اکتوبر کو ہونے والی نوٹس کی سماعت پر توہین عدالت آرڈیننس کے تحت الزامات کا جواب طلب کیا جائیگا۔ واضح رہے کہ وفاقی وزیر فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن سے 6 ہفتوں کی مہلت مانگ رکھی تھی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے 16 ستمبر کو جاری نوٹسز میں وزرا سے ادارے اور اس کے سربراہ یعنی چیف الیکشن کمشنر کے خلاف لگائے گئے الزامات کی حمایت میں ثبوت فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔