یاسر حسین 152

اللہ کرے عمران بھی فنکاروں کیساتھ ایسے کھڑے ہوں جیسے وہ ان کے ساتھ ہیں،یاسر حسین

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)اداکار یاسر حسین نے وزیر اعظم عمران خان کے حوالے سے مستقبل کے کچھ خدشات کا اظہار کیا ہے۔ عمران خان کے خلاف اپوزیشن ارکان کی جانب سے تحریک عدم اعتماد جمع کرائے جانے کے بعد شوبز انڈسٹری کے متعدد اداکاروں نے ان کے حق میں بیانات دیے اور انہیں اپنی بھرپور حمایت کی یقین دہانی کرائی۔

ایسے میں یاسر حسین جو اب تک سیاسی صورتحال پر خاموش تھے، انہوں نے انڈسٹری کے فنکاروں کے مستقبل کیلئے آواز اٹھائی ہے۔انسٹاگرام اسٹوری پر یاسر حسین نے لکھا کہ ‘جیسے اس وقت فنکار عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، اللہ کرے طاقت ملنے کے بعد عمران خان بھی ان کے ساتھ ایسے ہی کھڑا ہو، امین’۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں