اقرا ء عزیز 105

اقرا ء عزیز کی اسکائی ڈائیونگ کرنے کی ویڈیو وائرل

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)نامور اداکارہ اقرا ء عزیز کی اسکائی ڈائیونگ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو گئی۔اقرا ء عزیز نے اپنے آفیشل انسٹا گرام اکائونٹ سے 3 منٹ اور 18 سیکنڈز پر مشتمل ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے اور کیپشن میں لکھا ہے یہ یقینی طور پر سب سے زیادہ بہادری والی چیز ہے جو میں نے اب تک کی ہے۔

ویڈیو میں اقرا ء عزیز دبئی میں اسکائی ڈائیونگ کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسکائی ڈائیونگ کر کے بہت مزہ آیا، ہر کسی کو اپنی زندگی میں یہ ضرور آزمانا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں