ایبولا وائرس 13

افریقی ممالک میں ایبولا وائرس کی وباء ، پاکستان میں ہائی الرٹ جاری

اسلام آباد/لاہور( رپورٹنگ آن لائن)افریقی ممالک سے شروع ہونے والے ایبولا وائرس نے پوری دنیا کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے جبکہ عالمی ادارہ صحت نے وبا ء کو عالمی سطح پر عوامی صحت کیلئے تشویشناک قرار دے دیا ہے۔پاکستانی وزارت صحت نے ایبولا وائرس کے ممکنہ خطرے ے پیش نظر پیشگی حفاظتی اقدامات شروع کر دیئے ہیں۔

وزارت صحت کی جانب سے قومی ادارہ صحت کو ضروری اقدامات کرنے اور لیبارٹری کٹس دستیاب رکھنے کی ہدایت جاری کردی گئی۔وزارت صحت نے بارڈر ہیلتھ سروسز کو بھی ایبولا وائرس کے حوالے سے الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایئرپورٹس پر یوگنڈا اور کانگو سے آنے والے مسافروں کی خصوصی نگرانی کی جائے۔

حکام کے مطابق ایبولاہیمرجک فیورکی علامات ڈینگی وائرس سے ملتی جلتی ہیں جس کے باعث طبی عملے کو بھی محتاط رہنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔وفاقی وزارت قومی صحت کے حکام کے مطابق پاکستان میں صورتحال مکمل طور پر کنٹرول میں ہے اورکسی قسم کی تشویش کی ضرورت نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں