اسماعیل بقائی 13

اسماعیل بقائی کی اقوام متحدہ کی قراردادوں پر امریکا و اسرائیل کے مؤقف پر تنقید

تہران (رپورٹنگ آن لائن) ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اقوام متحدہ میں انسدادِ دہشت گردی سے متعلق قراردادوں پر امریکا اور اسرائیل کے مؤقف کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

اسماعیل بقائی نے ایکس پر جاری بیان میں کہا امریکا اور اسرائیل ماضی میں بھی اقوامِ متحدہ کی اہم انسدادِ دہشت گردی قراردادوں، بشمول رواں ماہ پیش کی گئی عالمی انسداد دہشت گردی کی قرارداد کے خلاف ووٹ دیتے رہے ہیں۔

انہوں نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں اعداد و شمار شیئر کیے کہ امریکا، اسرائیل اور ارجنٹینا ان تمام اہم قراردادوں کی مخالفت کرتے آئے ہیں، اور کہا کہ کیا یہ رویہ خود بہت کچھ ظاہر نہیں کرتا؟۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں