پب جی گیم

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پب جی گیم معطلی کے خلاف درخواست پی ٹی اے کو بھجوادی

اسلام آباد رپورٹنگ آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پب جی گیم معطلی کے خلاف درخواست پی ٹی اے کو بھجواتے ہوئے حکم دیا کہ پی ٹی اے قانون کو مدنظر رکھ کر درخواست پر تحریری فیصلہ کرے۔

عدالت نے ہدایت دی کہ پی ٹی اے درخواست منظور یا مسترد کرتے ہوئے متعلقہ قانون کا ذکرکرے ،شہری عبد الحسیب ناصر کی درخواست پر سماعت جسٹس عامر فاروق نے کی پی ٹی اے کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ آٹھ جولائی بدھ کو پی ٹی اے درخواست گزار کو سن کا فیصلہ کرے گا اس موقع پر جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ یہ کیا گیم ہے یا ویب سائٹ؟

جس پر وکیل نے عدالت کو بتایا کہ یہ لنک ہے جس کو پی ٹی اے نے عارضی معطل کیا ہے عدالت نے استفسار کیا کہ اس میں کیا ایسا ہے؟ جس کی وجہ سے آپ نے معطل کیاجس پر وکیل پی ٹی اے نے عدالت کو بتایا کہ لاہور پولیس نے پب جی گیم کے خلاف ایک لیٹر لکھا جس میں خودکشیوں کا ذکر کیا گیا والدین کی جانب سے بھی ہمیں گیم بلاک کرنے کی درخواست دی گئی اس موقع پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ پی ٹی اے نے جو کچھ کرنا ہے قانون کے مطابق ہی کرنا ہے پابندی لگانی یے تو لکھیں فلاں قانون کی خلاف ورزی میں لگائی ہے عدالت نے معاملہ پی ٹی اے کو بھیجوا تے ہوئے درخواست نمٹا دی