اسلام آباد ہائی کورٹ 6

اسلام آباد ہائیکورٹ میں موسم گرما کی سالانہ تعطیلات کا اعلان

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ میں موسم گرما کی سالانہ تعطیلات کا اعلان کردیا، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں یکم جولائی سے 31 اگست 2026 تک تعطیلات ہوں گی۔

چیف جسٹس کی منظوری کے بعد رجسٹرار محمد یار وَلانہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ قبلِ ازیں، لاہور ہائیکورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا تھا، نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات 6 جولائی سے 5 ستمبر تک ہوں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں