اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی درخواستیں قابل سماعت قرار دے دیں۔جسٹس اعظم خان نے محفوظ فیصلہ جاری کیا۔
عدالت نے قابل سماعت ہونے کے اعتراضات متعلق پراسیکوشن کی متفرق درخواست مسترد کر دی۔واضح رہے پراسیکوشن کی متفرق درخواست پر عدالت نے گزشتہ روز فریقین کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا، پراسیکوشن نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ قبل از وقت دائر ہونے کا اعتراض اٹھایا تھا۔
عدالت نے سزا معطلی درخواستیں غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیں۔









