حافظ نعیم الرحمن 110

اسرائیلی پشت پناہی کے بعد اب امریکا کھل کر سامنے آ گیا، امیر جماعت اسلامی

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی جانب سے ایران پر امریکی حملے کی مذمت کی گئی ہے۔

امریکا نے اتوار کی صبح ایران کی 3 نیوکلیئر سائٹس فردو، نطنز اور اصفحان پر حملے کیے، جس پر عالمی رہنمائوں کی جانب سے مذمت کی جارہی ہے۔

ادھر امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے بھی ایران پر امریکی حملے کی مذمت کی ہے۔اپنے بیان میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اسرائیلی پشت پناہی کے بعد اب امریکا کھل کر سامنے آ گیا ہے، امریکی جارحیت دنیا کا امن تباہ کرنے کے مترادف ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں