اسحاق ڈار 9

اسحاق ڈار کی ترک وزیر خارجہ سے ٹیلیفون پر گفتگو، خطے میں بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے گزشتہ رات ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماں نے خطے میں بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے بات چیت اور تحمل و بردباری کی اہمیت پر زور دیا۔

دونوں رہنماں نے امید ظاہر کی کہ تمام فریقوں کے درمیان جلد مفاہمت پیدا ہوگی جو خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے قیام میں معاون ثابت ہوگی۔ دونوں رہنماں نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر قریبی رابطہ اور ہم آہنگی برقرار رکھنے اور پاکستان-ترکیہ شراکت داری کو مزید فروغ دینے کے لیے اعلی سطحی روابط جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں