اسحاق ڈار 7

اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ سے رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق گفتگو میں دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی و عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، جبکہ کثیرالجہتی فورمز پر باہمی دلچسپی کے امور بھی زیر بحث آئے۔

ترجمان کے مطابق پاکستان سمیت 8 ممالک نے اسرائیلی وزراء کی جانب سے غزہ سے فلسطینیوں کی بے دخلی سے متعلق بیانات کی شدید مذمت کی ہے۔

ٹیلیفونک گفتگو میں مکہ دفاعی معاہدے کی اسٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے استنبول اجلاس میں طے پانے والی مفاہمت پر بھی بات چیت ہوئی، جبکہ اس پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں