اسحاق ڈار 84

اسحاق ڈار کا ایرانی وزیرِ خارجہ کو فون، خطے میں امن و استحکام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ایرانی وزیرِ خارجہ سید عباس عراقچی کے درمیان ٹیلی فون پر گفتگو میں ایران اور خطے کی موجودہ صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ایران اور خطے کی موجودہ صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے خطے میں امن و استحکام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ فریقین نے باہمی دلچسپی کے امور پر دوطرفہ مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں