ممبئی (رپورٹنگ آن لائن)بھارتی اداکار سونو مشرا نے انکشاف کیا ہے کہ میں نے فلم کالا ہرن: دی بیٹل فار لیگیسی کی شوٹنگ شروع ہونے کے 2 دن بعد ہی چھوڑ دی تھی کیونکہ معاہدے میں شرط رکھی گئی تھی کہ میں سلمان خان کے خلاف میڈیا میں بات کروں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سونو مشرا نے بتایا ہے کہ مجھے سلمان خان کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کی گئی تھی اور میں اس موقع پر خوش تھا، تاہم جب مجھے معاہدے کی تفصیلات دکھائی گئیں تو معلوم ہوا کہ فلم کا مقصد سلمان خان کے خلاف ایک خاص تاثر قائم کرنا ہے جس پر میں نے منصوبے سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ ایسی شرائط میرے پیشہ ورانہ اصولوں کے خلاف ہیں، اس لئے میں نے فلم چھوڑ دی۔انہوں نے دعوی کیا کہ فلم سازوں کی جانب سے مجھ پر قانونی دبائو ڈالا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے فلم کے اصل مقصد سے آگاہ نہیں کیا گیا تھا اور ٹریلر دیکھنے کے بعد محسوس ہوا کہ مجھے گمراہ کیا گیا ہے۔









