فواد چوہدری 167

ابھی تو لانگ مارچ کا اعلان ہوا ہے اور مقدمے درج کرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا،فواد چودھری

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ ابھی تو لانگ مارچ کا اعلان ہوا ہے اور پارٹی قیادت کیخلاف مقدمے درج کرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

اپنی ٹویٹ میں فواد چودھری کا مزید کہنا ہے کہ آپ نے اب گھبرانا ہے، عوام کا سمندر آپ کو بہا لے جانے کیلئے تیار ہے، جب دماغ سن ہو جائے تو ایسی اوچھی حرکتیں ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ابھی لانگ مارچ کا اعلان ہوا ہے اور انہوں نے عجیب حرکتیں شروع کر دی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں