آمنہ الیاس

آمنہ الیاس کی ٹریفک کلچر کی وڈیو وائرل

کراچی (ر پورٹنگ آن لائن)پاکستان کی معروف ماڈل اور اداکارہ آمنہ الیاس کی ٹریفک کلچر کے حوالے سے بنائی گئی وڈیو مداحوں کو خوب پسند آرہی ہے۔آمنہ الیاس نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر ٹریفک قوانین اور پولیس اہلکار سے ہونے والی گفتگو سے متعلق وڈیو شیئر کی جسے کچھ ہی دیر میں 1 لاکھ 51 ہزار سے زائد بار دیکھا گیا اور پوسٹ پر سیکڑوں لوگوں نے کمنٹس بھی لکھے۔آمنہ الیاس نے اپنی وڈیو اور پیغام کے ساتھ ‘عزت’ ، ‘قانون’ اور ‘ٹریفک پولیس’ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔