عمران خان 102

آرٹیکل 62 اور63 کے تحت نااہلی پر عمران خان کا موقف

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)سابق وزیراعظم عمران خان آئین کے آرٹیکل 62،63 کے تحت نہ صرف نااہلی کو بلکہ اپنی نااہلی کو بھی درست قرار دے چکے ہیں۔فروری 2017 میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کہہ چکے کہ اس آرٹیکل کے تحت خود انہیں بھی نااہل قرار دے دیا جائے تو ٹھیک ہے۔

جب کہ وہ ایک مرتبہ یہ بھی کہہ چکے کہ جب کسی کو نااہل قرار دیا جاتا ہے تو اس نے کوئی تو جرم کیا ہوتا ہے نا، کوئی تو غلطی کی ہوتی ہے۔نواز شریف کے خلاف فیصلے پر تحریک انصاف کے چیئرمین یہ بھی کہہ چکے کہ وہ سپریم کورٹ کے ججوں کو پوری قوم کی طرف سے خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں