لاہور(رپورٹنگ آن لائن )وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ آئین کہتا مردم شماری کے بعد الیکشن ہوگا ،عمران خان سے کیسے بات کریں وہ تو 11ہزار وولٹ کا کرنٹ مارتے ہیں۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اگر کل الیکشن دو اسمبلیوں کا کروا دیتے ہیں تو نئی مردم شماری کے بعد ایک نئی لڑائی شروع ہوجائے گی ، اگر پنجاب یا خیبر پختوانخواہ میں الیکشن ہوجائے تو جو بھی جیتے وہ وفاق کے انتخابات میں طاقت دکھائے گاپھر الیکشن کو کون مانے گا۔
انہوں نے کہا کہ عدالت یا فوج کی ذمہ داری نہیں کہ الیکشن کیسے کروانا ہے بلکہ یہ سیاستدانوں کا کام ہے اب عمران خان سے کیسے بات کریں وہ تو آگے سے 11ہزار وولٹ کا کرنٹ مارتے ہیں۔









