پشاور(رپورٹنگ آن لائن)وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہاہے کہ وہ آئینی راستے پر چل کر اپنے لیڈر سے ملنا چاہتے ہیں، کوئی انہیں جھکا نہیں سکتا۔
آئی ایس ایف کے یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب میں سہیل آفریدی نے کہا کہ وہ ابھی آرام سے کھیل رہے ہیں، خیبر پختونخوا کے ساڑھے چار کروڑ عوام کے وزیراعلیٰ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عوام فیصلہ کریں کہ ان کے وزیراعلیٰ کو ٹیسٹ کی بیٹنگ کرنی ہے یا ون ڈے کی۔









