سندھ ہائی کورٹ 16

ییلو لائن ساڑھے 8 ارب روپے کرپشن کیس، سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر کی ضمانت کی درخواست بغیر سماعت واپس

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے ییلو لائن منصوبے میں مبینہ ساڑھے 8 ارب روپے کی کرپشن کے کیس میں سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر ضمیر عباسی کی درخواست ضمانت بغیر سماعت واپس کردی۔منگل کوکیس کی سماعت سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس میراں محمد شاہ نے کی۔ عدالت نے سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر کی جانب سے دائر درخواست ضمانت کی سماعت کیے بغیر اسے واپس کردیا۔

عدالت نے قرار دیا کہ درخواست ضمانت روسٹر کے مطابق مقرر کی جائے۔ عدالت کی جانب سے درخواست واپس کیے جانے کے بعد معاملہ مقررہ طریقہ کار کے تحت دوبارہ دائر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔واضح رہے کہ ییلو لائن منصوبے میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں اور ساڑھے 8 ارب روپے کی کرپشن سے متعلق کیس میں اینٹی کرپشن عدالت پہلے ہی سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر ضمیر عباسی کی درخواست ضمانت مسترد کرچکی ہے۔کیس میں سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر پر مالی بے ضابطگیوں کے الزامات کی تحقیقات جاری ہیں، جبکہ متعلقہ اداروں کی جانب سے مقدمے سے متعلق مزید قانونی کارروائی بھی کی جارہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں