یوکرینی 13

یوکرینی صدر اور سعودی ولی عہد کا رابطہ، ڈرونز معاہدے سمیت مختلف امور پر گفتگو

کیف (رپورٹنگ آن لائن) یوکرینی صدر زیلنسکی کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی۔یوکرینی صدر زیلنسکی اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان گفتگو کے دوران ڈرونز معاہدے سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، گفتگو کے دوران یوکرین اور سعودی عرب میں غذائی تحفظ سمیت تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

یوکرینی صدر زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین سعودی عرب کے ساتھ باہمی تعاون کو مزید مضبوط کرنا چاہتا ہے، یوکرینی حکام کی ٹیم سعودی عرب سمیت خطے میں موجود ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یوکرین اور سعودی عرب کے تعلقات میں بعض شعبوں میں اچھی پیش رفت جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں