واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن) مشہور امریکی یوٹیوبر مسٹر بیسٹ 300 ملین سبسکرائبرز حاصل کرنے والے پہلے یوٹیوبر بن گئے۔یوٹیوب پر اپنے مہنگے اسٹنٹس اور چیلنجز کی وجہ سے مشہور مسٹر بیسٹ (جمی ڈونلڈسن) نے حال ہی میں بھارتی میوزک چینل ٹی سیریز کو پیچھے چھوڑ کر 300 ملین سبسکرائبرز حاصل کرکے تاریخ رقم کردی۔
اس سے قبل ٹی سیریز 269 ملین کے ساتھ یو ٹیوب پر سب سے زیادہ سبسکرائب شدہ چینل تھا۔مسٹر بیسٹ نے 300 ملین سبسکرائبرز ہونے پر اپنے ٹویٹ میں پرانا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے یاد ہے جب میں نے 11 سال پہلے 300 سبسکرائبرز حاصل کیے تھے تو میں حیران ہو گیا تھا۔
ایک صارف نے مسٹر بیسٹ کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ دنیا کی 3.5 فیصد آبادی نے آپ کو سبسکرائب کیا ہے اور اس میں آپ کے دوسرے اکاؤنٹس شامل نہیں ہیں۔