مریم نواز

یوم تکبیر پاکستانی قوم ہی نہیں عالم اسلام کیلئے بھی فخر کا دن ہے، مریم نواز

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ یوم تکبیر پاکستانی قوم ہی نہیں عالم اسلام کیلئے بھی فخر کا دن ہے۔ منگل کو یوم تکبیر کے تاریخ ساز دن پر خصوصی پیغام میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا کہ قوم کو مبارک باد پیش کرتی ہوں، دفاع وطن کا مشن سر انجام دینے والی ٹیم کے ہر فرد کو سلام، پاکستان کو پہلی ایٹمی طاقت بنانے والے نواز شریف کو بھی سلام۔

مریم نواز کا کہنا ہے کہ یوم تکبیر پاکستانی قوم ہی نہیں عالم اسلام کیلئے فخر کا دن ہے، ایٹمی پروگرام پاکستان کے مضبوط دفاع کی علامت ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستانی قوم آج بھی نواز شریف کے جراتمندانہ فیصلوں کی معترف ہے، مضبوط دفاع کے لیے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا، اب اقتصادی لحاظ سے ناقابل تسخیر بنانا ہمارا مشن ہے۔ وزیراعلی پنجاب کا یہ بھی کہنا ہے کہ نواز شریف بکا نہیں، جھکا نہیں، ایسے عظیم شخص کی بیٹی ہونے پر فخر ہے، آج ہمیں اتحاد و یکجہتی، محنت و ہمت برداشت و رواداری کے عزم کا اعادہ کرنا ہے۔