اویس لغاری 21

یومِ آزادی ہمیں قومی یکجہتی اور پاکستان کی ترقی کے عزم کی تجدید کا پیغام دیتا ہے، اویس لغاری

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے قوم کو پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزادی ہمارے بزرگوں کی عظیم جدوجہد اور لازوال قربانیوں کا ثمر ہے۔

اپنے پیغام میں وفاقی وزیر نے کہا کہ یومِ آزادی ہمیں قومی یکجہتی، ملکی مفاد اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے متحد ہو کر آگے بڑھنے کا پیغام دیتا ہے، قائداعظم محمد علی جناحکے وژن کے مطابق ایک مضبوط، خودمختار اور خوشحال پاکستان کی تعمیر ہمارا قومی عزم ہے۔سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی اور خودمختاری کے دفاع کے لیے پوری قوم اپنی بہادر مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے،معرکہ حق میں کامیابی نے قوم کے عزم، اتحاد اور حوصلے کو نئی قوت بخشی ہے.

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کی ترقی میں ہر شہری کا کردار اہم ہے،ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے ہر فرد اپنی صلاحیتوں اور توانائیوں کو قومی خدمت کے لیے بروئے کار لائے اور پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی نئی منزلوں تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کرے۔سردار اویس احمد خان لغاری نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو ہمیشہ امن، استحکام، ترقی اور خوشحالی عطا فرمائے اور وطنِ عزیز کو مزید مضبوط و مستحکم بنائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں