مراد سعید 155

ہم نے امریکہ کے آلہ کاروں اور بھکاریوں کو گھر بھیجنا ہے، مراد سعید

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید نے کہا ہے کہ ہم نے امریکہ کے آلہ کاروں اور بھکاریوں کو گھر بھیجنا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد سعید نے کہاکہ خودادار قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،پاکستانی قوم اپنی مقصد کیلئے گامزن ہے۔

انہوںنے کہاکہ یہ حقیقی آزادی کی تحریک ابھی چل رہی ہے،ہم نے امریکہ کے آلہ کاروں اور بھکاریوں کو گھر بھیجنا ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کا اختیار پاکستانی قوم کو حاصل ہے،ملک میں فوری صاف و شفاف انتخابات کرائے جائیں۔ انہوںنے کہاکہ پنجاب حکومت آئین اور قانون کے خلاف درج جعلی ایف آئی آرز واپس لینے چاہئیں ،جنہوں نے ایف آئی آر درج کئے ان کے خلاف قانونی کارروائی کرنی چاہیے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں