وزیراعظم

ہم مقامی لوگوں کی زندگیوں کی فلاح و بہبود کےلئے کوشاں ہیں،وزیراعظم

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ ترقی بے معنی ہے اگر عوام کی زندگیوں کو بہتر نہ بنا سکے، گوادر کے دورہ پر ترقیاتی کاموں پر پیشرفت کا جائزہ اور انڈس ہسپتال کے ساتھ ایم او یو کی نگرانی کریں گے ۔

جمعہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر میں ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ ایک روزہ دورہ پر گوادر جار ہاہوں،گوادر میں تمام ترقیاتی کاموں پر پیشرفت کا جائزہ لیں گے،ہسپتال کی تعمیر کیلئے انڈس ہسپتال کے ساتھ ایم او یو کی بھی نگرانی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ترقی بے معنی ہے اگر ہم مقامی لوگوں کی زندگیوں میں بہتری نہ لاسکے،ہم مقامی لوگوں کی زندگیوں کی فلاح و بہبود کےلئے کوشاں ہیں۔