اسٹیو اسمتھ 160

ہم محفوظ محسوس کر رہے ہیں، اسٹیو اسمتھ کا پاکستان میں سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار

سڈنی (ر پورٹنگ آن لائن)آسٹریلوی ٹیسٹ اسکواڈ کے نائب کپتان اسٹیو اسمتھ نے پاکستان میں سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم محفوظ محسوس کر رہے ہیں،پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لیے کردار ادا کرنا چاہتا ہوں،پاکستان میں تاریخی ٹیسٹ کھیلنے کیلئے پرجوش ہوں، ہمیشہ سے پاکستان میں کھیلنے کی خواہش تھی، پاکستان کوہرانے کے لئے بہترین کرکٹ کھیلنا پڑے گی۔اسٹیو اسمتھ نے آن لائن پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں بطور کھلاڑی آسٹریلیا کے لیے کھیلنے میں بہت خوش ہوں۔ انہوںنے کہاکہ پیٹ کمنز بہت بہترین طریقے سے آسٹریلیا کی کپتانی کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان میں سیکیورٹی بہترین ہے اور ہم محفوظ محسوس کر رہے ہیں، ایشز سیریز 2019ء کے بعد یہ پہلا غیرملکی دورہ کرنے پر خوش ہوں۔اسٹیو اسمتھ نے بتایا کہ پاکستان کے دورے کیلئے آسٹریلیا کے پاس تین اسپنرز ہیں، ابھی معلوم نہیں کہ پاکستان میں کیسی پچیں ملیں گی۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے پاس ورلڈ کلاس کھلاڑی موجود ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اسلام آباد میں مہمان نوازی بہترین کی جا رہی ہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لیے کردار ادا کرنا چاہتا ہوں۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کے پاس ورلڈ کلاس کھلاڑی موجود ہیں، شاہین شاہ اور حارث رؤف تیز رفتار فاسٹ باؤلرز ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں