وزیراعلی سندھ

ہمارے مزدوروں نے اس ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا، وزیراعلی سندھ

کراچی (رپورٹنگ آن لائن ) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہمارے مزدوروں نے اس ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ یوم مزدور کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ حکومت سندھ نے مزدوروں کے حقوق کے لیئے عملی اقدامات کیے ہیں۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت نے کم از کم اجرت 25 ہزار کر کرے مزدور کے چولہے کو گرم کیا، ہم زرعی محنت کشوں کو بھی نہیں بھولے۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ہاریوں ار کسانوں کے لئے بھی قوانین بنائے، حکومت سندھ نے جبری مشقت کے خاتمے کا قانون 2015 میں لائی۔ وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے لیبر پالیسی کے تحت چائلڈ لیبر کے خلاف اقدامات کئے ہیں، ہمارے مزدوروں نے اس ملک کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مزدوروں کی زندگی تبدیل کرنے کیلئے پیپلز پارٹی شہید ذوالفقار علی بھٹو سے لے کر اب تک جدوجہد کر رہی ہے۔