حکومت پنجاب

ہماری حکومت آنے کے بعد واسا ٹیوب ویلز کے غیر ضروری استعمال اور اوقات کار میں کمی لائی گئی، عثمان بزدار

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ہماری حکومت آنے کے بعد واسا ٹیوب ویلز کے غیر ضروری استعمال اور اوقات کار میں کمی لائی گئی، پرائیویٹ ٹیوب ویلز پر فیس اور لائسنس کی شرط عائد کی گئی، عدالتی رہنمائی کے مطابق واٹر ری سائیکلنگ پالیسیز لائی گئیں، انڈر گراﺅنڈ واٹر ٹینکس سمیت دیگر غیر روایتی اقدامات شروع کیے گئے۔

اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں عثمان بزدار نے کہا کہ1960سے 2018تک مسلسل لاہور کے زیر زمین پانی کی سطح ایک میٹر سالانہ کم ہو رہی تھی،سالانہ سائنٹیفک سٹڈی کے مطابق پچھلے 2 سالوں سے زیر زمین پانی کی سطح کم نہیں ہوئی،اس کامیابی میں ہماری ٹیم کی انتھک محنت اور مختلف پالیسیز میں بہتری لانا شامل ہیں جس کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے، ہماری حکومت آنے کے بعد واسا ٹیوب ویلز کے غیر ضروری استعمال اور اوقات کار میں کمی لائی گئی،

پرائیویٹ ٹیوب ویلز پر فیس اور لائسنس کی شرط عائد کی گئی، عدالتی رہنمائی کے مطابق واٹر ری سائیکلنگ پالیسیز لائی گئیں، انڈر گراﺅنڈ واٹر ٹینکس سمیت دیگر غیر روایتی اقدامات شروع کیے گئے ، وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ لاہور شہر سے گندے نالوں کے ذریعے راوی میں پھینکے جانے والے پانی کو صاف کرنے کے لیے4 واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کے لیے بھی اس سال بجٹ رکھا گیا ہے۔