سندھ ہائی کورٹ 15

ہل پارک متنازعہ پلاٹ کی بانڈری وال مسماری کیس، سندھ حکومت اور کے ایم سی کو نوٹس

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)سندھ ہائیکورٹ میں ہل پارک کے متنازعہ پلاٹ کی باؤنڈری وال کی مسماری کیخلاف درخواست کی سماعت کے در ان فریقین سے گیارہ جون تک جواب طلب کرلیا گیا ۔گزشتہ روز دوار ن سماعت درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ سہیل اقبال صدیقی مذکورہ پلاٹ کے قانونی مالک ہیں۔ کے ایم سی نے 2 جون کو بغیر کسی قانونی نوٹس اور اختیار کے پلاٹ کی بانڈری وال مسمار کی۔ پی ای سی ایچ ایس کے خط کے مطابق متنازع پلاٹ ہل پارک کی حدود میں شامل نہیں۔

مذکورہ پلاٹ مکمل طور پر پی ای سی ایچ ایس کے دائرہ اختیار میں ہے۔ اراضی کا مکمل ریکارڈ پی ای سی ایچ ایس کے پاس ہے۔ کے ایم سی نے 21 اپریل کو پلاٹ پر باونڈری وال کی تعمیر کی این او سی جاری کی۔ بانڈری وال کی مسماری غیر قانونی اور بلا اختیار ہے۔ ذمہ داران کیخلاف انکوائری اور محکمانہ کارروائی کا حکم دیا جائے۔

متعلقہ حکام کو دخل اندازی سے روکا جائے۔ عدالت نے حکومت سندھ، کے ایم سی، پی ای سی ایچ ایس اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے 11 جون تک جواب طلب کرلیا۔ درخواست میں سندھ حکومت، کے ایم سی ڈائریکٹر لینڈ، میونسپل کمشنر کے ایم سی، ڈپٹی ڈائریکٹر ہل پارک، ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ کو فریق بنایا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں