ہائیکورٹ 14

ہائیکورٹ نے بچوں کی حوالگی کے مقدمے میں بچوں کو باپ کے حوالے کرنے کا حکم دیدیا

لاہور( رپورٹنگ آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے بچوں کی حوالگی کے مقدمے میں بچوں کو باپ کے حوالے کرنے کا حکم دیدیا،بچے ماں کے ساتھ جانے کے لئے چیخ و پکار کرتے رہے جس کی وجہ سے انتہائی رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے ،باپ زبردستی بچوں کو ساتھ لے گیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمودباجوہ نے سائلہ ارم بی بی کی درخواست پرسماعت کی۔ درخواست گزار خاتون نے موقف اختیار کیا تھا کہ اس کے شوہر نے بچوں کواپنے پاس رکھا ہوا ہیلہٰذادونوں بچوں کواس کے حوالے کیا جائے۔عدالتی حکم پر پولیس نے دونوں بچوں بیٹے حمزہ اور بیٹی رمشا کوعدالت میں پیش کیا۔

سماعت کے دوران بچوں نے ماں کے ساتھ جانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ بچوں کے والد نے بتایا کہ بچوں کی ماں چھوڑ کرمیکے چلی گئی تھی اوروہ گزشتہ کئی سال سے بچوں کی پرورش کررہا ہے۔ ددرخواست گزار خاتون کے وکیل نے بچوں کی حوالگی کے لئے دلائل دئیے تاہم وہ عدالت کومطمئن نہ کر سکے۔ فریقین کے دلائل سننے کے بعدعدالت نے قانونی پہلوئوں کومدنظر رکھتے ہوئے دونوں بچوں کووالدکے حوالے کرنے کا حکم دیدیا۔۔ فیصلے کے بعد دونوں بچے ماں کیساتھ جانے کیلئے روتے رہے ، اس دوران بچوں پرغشی کے دورے پر پڑے لیکن والد بچوں کو زبردستی ساتھ لے گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں