ہائیکورٹ 19

گھٹنے توڑنے کے مقدمہ میں نامزد ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

لاہور(رپورٹنگ آن لائن )لاہور ہائیکورٹ گھٹنے توڑنے کے مقدمہ میں نامزد ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد امجد پرویز نے ملزم ناصر اور عامر کی جانب سے دائر عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی ۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ مدعی مقدمہ صفدر کے ساتھ رنجش کی بنا ء پر گھٹنے توڑ دئیے، مدعی مقدمہ صفدر وفات پا چکا ہے،صفدر کی وفات پر ان کی اہلیہ سکینہ اس مقدمہ کی مدعی بن چکی ہیں۔ یاد رہے کہ ملزمان کی ماتحت عدالت سے درخواست ضمانت خارج ہو چکی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں