سندھ ہائی کورٹ 10

گھر میں چوری کے مقدمے میں نامزد ملزمہ رمضانہ کے فرار سے متعلق کیس کی سماعت

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)سندھ ہائیکورٹ میں گلبرگ کے علاقے میں گھر میں چوری کے مقدمے میں نامزد ملزمہ رمضانہ کے فرار سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالتی حکم پر سینئر سپرنٹنڈنٹ وومن جیل حمیرا قیوم عدالت میں پیش ہوئیں۔انہوں نے عدالت کو بتایا کہ ملزمہ جیل سے فرار نہیں ہوئی بلکہ عدالت میں پیشی کے دوران کورٹ پولیس کی تحویل سے نکلی۔ ان کے مطابق ملزمہ کو باقاعدہ پیشی کے لیے عدالت لایا گیا تھا۔سپرنٹنڈنٹ وومن جیل نے موقف اختیار کیا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق ملزمہ مبینہ طور پر سیکیورٹی اہلکاروں کی ملی بھگت سے فرار ہوئی اور متعلقہ اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی جاری ہے۔

شکایت کنندہ نے عدالت میں پولیس کے رویے پر اعتراضات اٹھائے۔عدالت نے ملزمہ رمضانہ کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے متعلقہ ایس ایس پی کو شکایت کنندگان کے ساتھ پیشہ ورانہ رویہ یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں