کامران ٹیسوری

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا دیہی خواتین کے عالمی دن پر پیغام

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے کہاہے کہ دیہی خواتین کی محنت، صبر اور استقامت قابلِ فخر ہے اور وہ معاشرتی و اقتصادی ترقی کی بنیاد ہیں۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا دیہی خواتین کے عالمی دن پر پیغام میں کہاکہ دیہی خواتین زراعت، لائیو اسٹاک اور دستکاری کے ذریعے معیشت کو سہارا دے رہی ہیں۔موجودہ حکومت دیہی خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔

کامران خان ٹیسوری نے کہاکہ تعلیم، صحت اور معاشی مواقع تک رسائی دیہی خواتین کا بنیادی حق ہے،خواتین کے بغیر پائیدار ترقی ممکن نہیں، دیہی خواتین ترقی کا محور ہیں۔گورنرسندھ نے کہاکہ ہمیں دیہی خواتین کے کردار کو سراہنے اور ان کے مسائل کے حل کے لیے اجتماعی کوششیں کرنا ہوں گی