کامران ٹیسوری 62

گورنر سندھ نے سندھ سول کورٹس(ترمیمی)بل 2025 پر اعتراض لگا گر واپس بھیج دیا

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سندھ سول کورٹس(ترمیمی)بل 2025 پر سوالات اٹھا کر واپس سندھ اسمبلی بھیج دیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی قانون سازی پر گورنر سندھ نے پھر سوالات اٹھادیئے ، کامران خان ٹیسوری نے سندھ سول کورٹس(ترمیمی )بل 2025 پر اعتراض اٹھا کر مسترد کر دیا۔گورنر سندھ نے بل پر واپس سندھ اسمبلی بھیج دیا اور کہا کہ آئین کے آرٹیکل 175(2) میں عدالت کا دائرہ اختیار واضح ہے ، ضلعی عدالتیں اپنے دائرہ اختیارات سے تجاوز نہیں کرسکتیں۔

کامران ٹیسوری نے کہاکہ سندھ ہائیکورٹ کا دائرہ اختیار کم کرنا آئین و عدالت امور کے خلاف ہے، تجارتی و مالیاتی مقدمات ضلعی عدالتوں میں منتقل کرنے سے ان پر بوجھ بڑھے گا۔انھوں نے مزید کہا کہ سندھ ہائیکورٹ میں تجارتی و مالیاتی امور کے ماہرین بہتر فیصلے کرسکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں