اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) وفاقی وزیر شازیہ مری نے کہا ہے کہ گزشتہ حکومت کی مثال چور مچائے شور والی ہے۔ ایوان میں درآمدات برآمدات کی صورتحال پر جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر شازیہ مری نے کہا کہ گزشتہ حکومت کی کارکردگی پر پردہ نہیں ڈالا جا سکتا، ان کی مثال چور مچائے شور والی ہے۔
شازیہ مری نے کہا کہ میں نے تو محاورہ بولا ہے اگر کسی کو محسوس یا حقیقت لگی ہے تو کیا کہہ سکتے، اگر چور مچائے شور محاورہ کارروائی سے حذف کروانا تو کروا دیں۔








