ذوالفقار علی شاہ 20

کے ایم سی کے میونسپل کمشنر قانون کی عملداری کروانے میں ناکام ہوگئے ہیں،سید ذوالفقار شاہ

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) سجن یونین سی بی اے کے مرکزی صدر سید ذوالفقارشاہ نے کہا ہے کہ کے ایم سی میں نہ تو مروجہ قوانین کی پاسداری کی جارہی ہے اور نہ ہی عدالتی فیصلوں پر عمل کیا جارہا ہے۔ فنانشل ایڈوائزر قانون کی دھجیاں بکھیرے ہوئے ملازمین کو انکے جائز حقوق و مراعات سے محروم کرکے انہیں احتجاج کے ساتھ ساتھ عدالتوں سے رجوع کرنے پر مجبور کررہے ہیں۔

جبکہ کے ایم سی کے میونسپل کمشنر جوکہ ادارے کے پرنسپل اکاونٹس آفیسر ہیں وہ اپنے قانون کے تحت حاصل اختیارات استعمال کرکے ادارے میں ملازمین کے لیے آنے والے اوذیڈ ٹی گرانٹ، اسپشل گرانٹ، پینشن کنٹری بیوشن اور اسپیشل گرانٹ برائے ٹی ایم سیز پینشنرز کیلیے دوارب 13 کروڑ ریلیز ہونے کے باوجود ملازمین موجودہ برس کا 7 فیصد اضافہ ادا نہیں کیا جارہا جبکہ ساڑھے 27 ہزارپینشنرز کو 40 فیصد کم پینشن ادا کی جارہی ہے۔

اسی طرح 20 کروڑ ماہانہ گرانٹ آنے کے باوجود جنوری 2026 تا جولائی 2026 تک ریٹائر ہونے والے ٹی ایم سیز ملازمین کو پینشن بھی ادا نہیں کی جارہی ہے۔جبکہ دس ہزار سے زائد 2020 سے ریٹائر ملازمین کو واجبات بھی ادا نہیں کیے جارہے ہیں جوکہ فنانشل ایڈوائزراور میونسپل کمشنر کی زمہ داری ہے۔انہوں نے وزیر اعلی سندھ چیف سیکریٹری، سیکریٹری لوکل گورنمنٹ اور سیکریٹری فنانس سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں