عمر ایوب

کینسر کا علاج یہ ڈسپرین گولی سے کر رہے ہیں، عمر ایوب

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی عمر ایوب نے کہا کہ کینسر کا علاج یہ ڈسپرین گولی سے کر رہے ہیں، انہیں معلوم ہی نہیں کہ چیزوں کے ساتھ نمٹا کیسے جاتا ہے، ان گرمیوں بجلی کی 26500 میگا واٹ ڈیمانڈ تھی، ۔

قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی عمر ایوب نے قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آپ ٹرانسفارمر زیادہ کریں، جس سے آپ کے لاسز کم ہوں گے، سرکلر قرض بڑھ رہا ہے، یہ پیمنٹ نہ آنے کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ کررہے ہیں، انہیں معلوم ہی نہیں کہ چیزوں کے ساتھ نمٹا کیسے جاتا ہے، ان گرمیوں بجلی کی 26500 میگا واٹ ڈیمانڈ تھی، ہم گردشی قرضے کا بہاو زیرو کے قریب لے آئے تھے، لیکن اس وقت یہ پھر بڑھ گیا ہے، کینسر کا علاج یہ ڈسپرین گولی سے کر رہے ہیں۔