شکیب

کیریبئن لیگ میں مصروفیت، شکیب نے دورہ یواے ای سے معذرت کر لی

ڈھاکہ (رپورٹنگ آن لائن)بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کو کپتان شکیب الحسن کی متحدہ عرب امارات کے دورے میں خدمات حاصل نہیں ہوں گی۔بنگلا دیش کی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں 25 اور 27 ستمبر کو متحدہ عرب امارات کے خلاف میچز کھیلے گی،

تاہم کپتان شکیب الحسن کیریبئن پریمیئر لیگ میں مصروفیت کی وجہ سے ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے اور ان کی غیر موجودگی میں نور الحسن ٹیم کی قیادت کریں گے۔ واضح رہے کہ میزبان نیوزی لینڈ بنگلادیش اور پاکستان کے درمیان سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز ورلڈ کپ سے قبل شیڈول ہے۔