سندھ ہائی کورٹ 14

کلفٹن کی تاریخی عمارت پر تعمیراتی کام کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)کلفٹن میں واقع ایک تاریخی ورثہ قرار دی گئی عمارت پر جاری تعمیراتی کام کے خلاف اہلِ محلہ سندھ ہائیکورٹ پہنچ گئے ہیں۔

سندھ ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عمارت پر جاری تعمیراتی سرگرمیاں فوری طور پر روکی جائیں اور اس کے تاریخی تشخص کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا ہے کہ مذکورہ عمارت ایک ہیریٹج (تاریخی)عمارت ہے اور اس پر کسی بھی قسم کی تعمیر یا تبدیلی صرف متعلقہ حکام کی اجازت اور نگرانی ہی میں کی جا سکتی ہے۔عدالت میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ تاریخی عمارت پر متعلقہ اداروں کے سوا کوئی بھی فریق تعمیراتی کام کا مجاز نہیں ہے۔

درخواست میں سندھ کے محکمہ ثقافت، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی، متعلقہ حکام اور مقامی ایس ایچ او کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست گزاروں نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ متعلقہ اداروں اور پولیس حکام کو فوری طور پر تعمیراتی کام رکوانے کے احکامات جاری کیے جائیں۔درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ تاریخی عمارت کے اصل تشخص اور ورثہ حیثیت کے تحفظ کے لیے عدالتی مداخلت ضروری ہے، لہذا عدالت متعلقہ حکام کو فوری اقدامات کی ہدایت جاری کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں