مشعال ملک 13

کشمیر کی حقیقت کسی سفارتی بیان سے نہیں بدل سکتی، مشعال ملک

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ کشمیر کی حقیقت کسی سفارتی بیان سے نہیں بدل سکتی۔

بھارت میں امریکی سفیر کے متنازع بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے مشعال ملک کا کہنا تھا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر بھارت کا حصہ ہے نہ کبھی ہوگا، کشمیر کی متنازع حیثیت یکطرفہ دعوؤں سے تبدیل نہیں کی جا سکتی۔

انہوں نے کہا کہ امریکی سفیر نے کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کو نظرانداز کرنے کی کوشش کی، سیاسی بیانات تاریخ اور بین الاقوامی قانون تبدیل نہیں کر سکتے، کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ طاقت نہیں، کشمیری عوام کی خواہشات کریں گی۔

مشعال ملک کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادیں آج بھی مسئلہ کشمیر کے حل کی قانونی بنیاد ہیں، کشمیر کی حقیقت کسی سفارتی بیان سے نہیں بدل سکتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں