صدر عارف علوی

کشمیر کی آزادی کا سورج جلد طلوع ہوگا، صدر عارف علوی

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یوم شہداءکشمیر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 13جولائی 1931 کو 22 کشمیر یوں نے جام شہادت نوش کیا،ڈوگرہ راج اور اب بھارت کے غاصبانہ قبضہ کے خلاف کشمیریوں کی جدوجہد کوسلام پیش کرتے ہیں،

شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،وہ دن دور نہیں جب کشمیر کی آزادی کا سورج طلوع ہو گا،مقبوضہ کشمیر میں آج بھی کشمیر ی اپنے حق خود ارادیت کے لئے اپنی جانیں قربان کررہے ہیں،پاکستان کشمیر یوں کی اخلاقی،سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا،

کشمیری گزشتہ سال کی 5اگست سے بھارتی فوج کے محاصرے میں ہیں،عالمی برادری کی کشمیر میں بھارتی مظالم پر خاموشی افسوس ناک ہے، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت اور بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں رکوانے کے لئے کردار ادا کرے۔