لطیف کھوسہ 10

کسی میں اخلاقی جرات ہے تو وہ استعفیٰ دے،لطیف کھوسہ

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان تحریکِ انصاف کے سینئر رہنما سردار لطیف کھوسہ نے سلمان اکرم راجہ کے من پسند افراد سے ملاقاتوں کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کسی میں اخلاقی جرات ہے تو وہ استعفیٰ دے دے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لطیف کھوسہ نے کہا کہ منظورِ نظر وہ ہوتے ہیں جو میڈیا پر آتے رہتے ہیں، میں تو میڈیا پر نہیں آتا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ گورنر راج اور ایمرجنسی کی حد تک پشاور ہائی کورٹ میں ہمارے کیسز پر سماعت نہیں ہو گی، ہمیں فریق بنانے کی درخواست منظور کر لی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ گورنر راج اور ایمرجنسی کے علاوہ آرٹیکل 199 کے تحت کیسز پشاور ہائی کورٹ میں چلیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں