دبئی (رپورٹنگ آن لائن)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ون ڈے ورلڈ کپ 2027 میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کو ایک بار پھر ایک ہی گروپ میں رکھنے کا امکان ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کا بھارت کے خلاف ریکارڈ متاثر کن نہ ہونے کے باوجود ٹیمیں ایک گروپ میں ہوں گی۔
آئی سی سی ایونٹس میں پاک بھارت مقابلے کو براڈ کاسٹرز اب بھی اہم سمجھتے ہیں، کمرشل پارٹنرز نے بھی پاک بھارت مقابلے کو گروپ اسٹیج میں لازمی قرار دیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کے شیڈول کی رونمائی (آج) بدھ کو کیپ ٹائون میں کی جائے گی۔شیڈول کی رونمائی کے لیے تقریب پاکستانی وقت کے مطابق 9 بجے ہو گی۔واضح رہے کہ 14 ٹیموں کا آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ آئندہ سال 2 اکتوبر سے شروع ہو گا۔









