روٹی 18

کراچی میں تندور مالکان نے روٹی مزید مہنگی کرنے کا عندیہ دے دیا

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)کراچی میں تندور مالکان نے سرکاری قیمت پر آٹا نہ ملنے کی صورت میں روٹی مزید مہنگی کرنے کا عندیہ دے دیا۔

تندور مالکان کے مطابق آٹے کی سرکاری قیمت پر دستیابی یقینی بنائی جائے، سرکاری قیمت پر آٹا نہ ملا تو قیمت بڑھانے پر مجبور ہوں گے۔انہوںنے کہاکہ فلور ملز کی جانب سے آٹا بدستور 145 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے جبکہ ہم نے تاحال روٹی اور نان کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا۔واضح رہے کہ ایل پی جی کی قیمت بڑھنے پر پانچ روپے کا اضافہ گزشتہ ماہ کیا گیا تھا جس کے بعد 25 روپے کا نان 30 روپے اور 20 روپے کی روٹی 25 روپے میں فروخت ہو رہی ہے جبکہ چپاتی کی قیمت 20 روپے وصول کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب، سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کے مطابق سندھ حکومت کی پالیسیز کی وجہ سے اس بار گندم کی بمپر کراپ ہوئی لیکن جیسے فصل اتری منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں نے گندم غیر آئینی طور پر اسٹور کر لی۔سینئر وزیر نے بتایا کہ 17 لاکھ ٹن گندم کریک ڈائون سے رکور کی ہے، چھاپوں کے بعد 13 روپے کلو گندم کے آٹے کا ریٹ کم ہوا ہے،ضبط گندم کا سرکاری ریٹ دیں گیاور ابھی بھی وقت ہے گندم سرکاری گوداموں میں جمع کروائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں